فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملے میں ایک خاتون اپنے دو بچوں سمیت جام شہادت نوش کرگئی۔ فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف جاری اس وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں بالخصوص خواتین اور کم سن بچوں کا قتل عالم عالمی انسانی کے اداروں کے مجرمانہ کردار پر بھی سوالیہ نشان ہے۔
غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں بدھ کو علی الصباح کئی مقامات پر
بمباری کی، وسطی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں ستائیس سالہ آمنہ ملکہ اور اس کی ڈیڑھ سالہ شیرخوار بچی اور ایک دوسرا بچہ شہید ہو گئے۔
ادھر اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں دو موٹرسائیکل سواروں کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 22 سالہ محمد خالد النمرہ شہید ہو گئے۔ بدھ کے روز ہونے والی بمباری میں مجموعی طورپر گیار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ گذشتہ تین روزہ جارحیت میں 35 معصوم شہری شہید اور200زخمی ہو گئے ہیں۔